English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغیوں کے ہاتھوں ایک ہفتے میں انسانی حقوق کی 636 پامالیاں

share with us

صنعاء:05ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع) یمن میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوث ملیشیا کی طرف سے شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ایک نیٹ ورک کی رپورٹ میں کہاگیاکہ ملک کی سات گورنریوں میں ایک ہفتے کے دوران انسانی حقوق کی 636 پامالیوں کا ارتکاب کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق نیٹ ورک کی فیلڈ ورکرز کی ٹیم نے بتایا کہ 25 اگست سے 2 ستمبر کےدوران حوثی ملیشیا نے 34 بے گناہ شہری شہید اور 36 زخمی کیے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران حوثی ملیشیا نے 12 شہریوں کو اغواءکیا، اغواءکے واقعات ذمار، اب، صنعاءاور الحدیدہ میں پیش آئے، اس کے علاوہ ان علاقوں میں حوثی ملیشیا کی طرف سے امدادی سامان کی لوٹ مار کی گئی،عمران گورنری کے 50 خاندانوں کو بندوق کی نوک پراپنے بچے جنگ کے لیے بھرتی کرنے پرمجبور کیا گیا۔

حوثی ملیشیا نے ایک ہفتے کے دوران 19 بار شہریوں کے گھروں پردھاوے لوے، دو مکانات نذرآتش کیے اور 20 گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی گئی۔

حوثیوں کے ہاتھوں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے 49 واقعات رپورٹ ہوئے، ان میں 32 واقعات حیس ڈاریکٹوریٹ میں ہوئے جہاں حوثی ملیشیا نے شہریوں کےگھروں میں گھس کرقیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا