English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر:مرحوم صدر مرسی کے صاحبزادے انتقال کر گئے

share with us

قاہرہ:05ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)مصرکے پہلے جمہوری صدر مرحوم  محمد مرسی کے چھوٹے صاحب زادے عبداللہ مرسی حرکت قلب بند ہوجانےکے باعث انتقال کر گئے۔ اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو  کرتےہوئے مرسی کے بڑے بیٹے احمد مرسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ملائیشیا کی حکومت نے، مصر کے پہلے جمہوری طریقے سے منتخب صدر، محمد مرسی کے چھوٹے بیٹے عبداللہ مرسی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ملائیشیا کی نائب وزیر اعظم وان عزیزہ وان اسماعیل  نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " مصر کے سابق صدر محمد مرسی  کے بیٹے عبداللہ مرسی کی وفات پر مجھے شدید افسوس ہے۔ میں ان کے کنبے اور چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کرتی ہوں اور اس مشکل وقت میں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں"۔

 واضح رہے کہ محمد مرسی اس سال جون میںعدالتی سماعت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے  ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا