English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی اسلام دشمنی ، الخلیل میں ایک مسجد شہید کردی

share with us

الخلیل:04ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)قابض اور غاصب صہیونیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جبل جوھر کے مقام پر ایک انہدائی کارروائی کے دوران ایک مسجد شہید کردی جس پر فلسطینی عوام کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الخلیل میں جبل جوھر میں 'خارصینا' نامی ایک یہودی کالونی کے قریب واقع ایک مسجد کا گھیرائو کیا جس کے بعد مسجد کو بلڈوزروں کی مدد سے اسے شہید کردیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ مسجد 'سیکٹر سی' میں قائم ہے جس پراسرائیل کا سول اور انتظامی کنٹرول قائم ہے۔

  میں مزید پڑھیں  
 https:/urdu.palinfo.com/16496
 جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا