English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمال مغربی شام میں جنگوں کے باعث ہزارہا بچے تعلیم سے محروم

share with us

شمال مغربی شام میں حکومتی دستوں کے جنگجووں کے خلاف کئی ماہ سے جاری آپریشن کے باعث ہزارہا بچے اسکول نہیں جا سکیں گے۔ اس مسلح آپریشن کی وجہ سے درجنوں اسکول بند ہو چکے ہیں۔ ’سیو دا چلڈرن‘ نامی برطانوی غیر سرکاری امدادی تنظیم نے بتایا کہ ادلب کے علاقے میں جاری لڑائی اور وہاں چار ماہ تک جاری رہنے والے فضائی حملوں کے باعث اس خطے کے تقریباﹰ بارہ سو اسکولوں میں سے صرف نصف ایسے ہیں، جو ابھی تک کام کر سکتے ہیں۔ اب تک کے پروگرام کے مطابق نئے تعلیمی سال کے آغاز پر پڑھائی کا سلسلہ اس ماہ کے اختتام پر بحال ہو جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا