English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ کے بریگزٹ وزیر کا یورپی یونین پر عدم تعاون کا الزام

share with us


 یورپی حکام برطانوی حکومت کے ساتھ کسی مصالحتی حل کے لیے زیادہ رضا مندی کا مظاہرہ نہیں کر رہے، اسٹیفن بارکلے 


لندن:03ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)بریگزٹ امور کے برطانوی وزیر اسٹیفن بارکلے نے اپنے ایک اخباری انٹرویو میں یورپی یونین پر عدم تعاون کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ برسلز میں یورپی حکام لندن حکومت کے ساتھ کسی مصالحتی حل کے لیے زیادہ رضا مندی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کا بیک سٹاپ پر اصرار خود یونین کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ بیک سٹاپ سے مراد جمہوریہ آئرلینڈ اور برطانیہ کے صوبے شمالی آئرلینڈ کی درمیانی سرحد ہے، جو آئندہ یونین کی بیرونی سرحد بن جائے گی۔ بارکلے نے کہا کہ اگر اکتیس اکتوبر کو برطانیہ بغیر کسی ڈیل کے یونین سے نکلا، تو یونین کی خواہشات کے برعکس مطابق آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان بین الاقوامی سرحد پر نگرانی کا عمل دربارہ شروع نہ کرنے سے متعلق اتفاق رائے پر عمل درآمد تقریبا ناممکن ہو جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا