English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہاماس میں سمندری طوفان ڈورین نے تباہی مچادی،پانچ افراد ہلاک,طوفان کے پیش نظر امریکا میں 2700 پروازیں منسوخ

share with us


طوفان کے پیش نظر امریکا میں 2700 پروازیں منسوخ،خطرناک طوفان فلوریڈاکے قریب آنے کا امکان


واشنگٹن:03ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)طاقتور ترین سمندری طوفان  ڈورین نے بہاماز میں تباہی مچادی،طوفانی بارشوں اور ہواوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔طوفان کے پیش نظر امریکا میں 2700 پروازیں منسوخ کردی گئیں، طوفان ڈورین کا خطرناک حد تک فلوریڈا کے قریب آنے کا امکان ہے جس کے باعث امریکا کی جنوب مشرقی ساحلی پٹی پر تیز بارشیں ہوں گی جبکہ فلوریڈا کے بعد طوفان جارجیا اور ساوتھ کیرولائنا کا رخ کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طوفانی ہواوں سے گھروں کی چھتیں،سائن بورڈز اْڑگئے، درخت، بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئے، ہزاروں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔بہاماس کیوزیراعظم نے طوفان کی تباہ کاریوں کو بدترین اور ناقابل تصور قرار دے دیا جبکہ سمندری طوفان کا رخ امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب ہے، فلوریڈا کے مشرقی ساحلوں پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔طوفان کے پیش نظر فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ابھی بہاماز میں ہی موجود ہے،طوفان کے باعث چلنے والی ہواوں کی رفتارکم ہو کر 205 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گئی ہے۔طوفان کے پیش نظر امریکا میں 2700 پروازیں منسوخ کردی گئیں، طوفان ڈورین کا خطرناک حد تک فلوریڈا کے قریب آنے کا امکان ہے جس کے باعث امریکا کی جنوب مشرقی ساحلی پٹی پر تیز بارشیں ہوں گی جبکہ فلوریڈا کے بعد طوفان جارجیا اور ساوتھ کیرولائنا کا رخ کرے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا