English   /   Kannada   /   Nawayathi

بریگزٹ میں حکومتی ناکامی پر برطانوی وزیراعظم اکتوبر میں انتخابات کا اعلان کریں گے

share with us

لندن:03ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کا بریگزٹ معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے اخراج کو پارلیمنٹ میں روکا گیا تو وزیر اعظم بورس جانسن اکتوبر میں ملک میں انتخابات کا اعلان کریں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے بغیر معاہدے کے اخراج کے معاملے پر اپوزیشن کی کامیابی کی صورت میں وزیر اعظم بورس جانسن 14 اکتوبر کو برطانیہ میں انتخابات کا اعلان کریں گے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اپوزیشن اپنے منصوبے میں کامیاب ہوئی تو اگلے مرحلے میں وہ بریگزٹ معاملے کی مزید تاخیر کے لیے پارلیمنٹ سے قانون منظور کرنے کا مطالبہ کرے گی۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن گروپ حکومت کو شکست دینے میں کامیاب ہوا تو وزیراعظم بورس جانسن پہلا فیصلہ انتخابات کے اعلان کا کریں گے اور اس کے لیے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کریں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے وقت اپوزیشن اراکین کے سامنے ایک سادہ سوال رکھا جائے گا، اگر وہ بورس جانسن کو مذاکرات کا موقع دینے کے حق میں ووٹ دیتے ہیں تو برطانیہ کے پاس معاہدہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ مذاکراتی عمل کو توڑنے کے لیے ووٹ دیتے ہیں اور برطانیہ کے مذاکراتی صلاحیت کے خلاف جاتے ہیں تو پھر اگلے قدم پرجو ہوگا وہ ان پر اثر انداز ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ ناکامی کی صورت میں انتخابات کے حوالے سے قرارداد بھی اگلے روز ہی جمع کرادی جائے گی جس کی منظوری کے لیے 650 کے ہاؤس آف کامنز میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات کے حوالے سے قرارداد منظور ہوتی ہے تو پھر انتخابات متوقع طور پر رواں برس 14 اکتوبر کو ہوں گے۔حکومتی ذرائع نے مزید کہا کہ بورس جانسن انتخابات کے حق میں نہیں ہیں لیکن اراکین پارلیمنٹ کو علم ہونا چاہیے کہ یہ ان کی حکومتی فیصلے کے خلاف ووٹنگ کے اثرات ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے معاملے پر وزیراعظم بورس جونسن کی درخواست پر پارلیمنٹ معطل کرنے کی منظوری دے دی تھی۔وزیر اعظم کے فیصلے کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی منظوری کے بعد ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پارلیمنٹ معطل کردی جائے گی اور 5 ہفتوں بعد ملکہ ایلزبتھ دوم 14 اکتوبر کو تقریر کریں گی,اہم اب نئی صورت حال سامنے آگئی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم تھریسا مے کو بریگزٹ معاملات میں ناکامی پر اپنے منصب سے استعفیٰ دینا پڑا تھا جس کے بعد بورس جانسن برطانیہ کے وزیراعظم بن گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا