English   /   Kannada   /   Nawayathi

50 ڈالر کی چوری کرنے پر ۳۵ سال کی قید

share with us


الوین کینراڈ نے 1983 میں 22 سال کی عمر میں اپنے دوست کے ہمراہ  بیکری کے مالک سے 50 ڈالر ہتھیالیے تھے


الباما:03ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں ایک بیکری سے چاقو کے زور پر 50 ڈالر چوری کرنے والے سیاہ فام شخص کو 35 سال بعد رہائی مل گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الباما میں ایک مجرم عمر قید کی سزا کاٹنے کے بعد بالآخر رہا ہوگیا تاہم اپنی زندگی کے 35 قیمتی سال اْس نے محض 50 ڈالر کی چوری کے جرم میں کاٹے۔الوین کینراڈ نے 1983 میں 22 سال کی عمر میں اپنے دوست کے ہمراہ چاقو دکھا کر بیکری کے مالک سے 50 ڈالر ہتھیالیے تھے اسے ابتدائی طور پر 3 سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم بعد ازاں اس میں توسیع کی جاتی رہی۔معمولی سے جرم کی 35 سال قید کی انوکھی سزا کی وجہ الباما کے عادی سنگین مجرموں سے متعلق قانونHabitual Felony Offender Act ہے جس کے تحت اگر ایک شخص دو سے زائد بار کسی جرم میں ملوث پایا گیا ہے تو اسے طویل ترین سزا دی جاتی ہے۔اس کیس میں بھی الوین کینراڈ کے ساتھ ایسا ہی ہوا، بیکری میں چوری سے قبل اسے ایک گیس اسٹیشن میں بھی چوری کرنے پر پکڑا گیا تھا جس کے باعث الوین کو عادی مجرم قرار دے دیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا