English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابل میں طالبان کا خود کش حملہ،16شہری ہلاک، 100سے زائد زخمی

share with us


 بم حملے کے بعد گرین ولیج میں موجود چار سو کے قریب غیر ملکیوں کو وہاں سے بحفاظت نکال لیا گیا،افغان وزارت داخلہ 


کابل:03ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے ایک خود کش بم حملے میں 16افرادہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے،تمام ہلاک شدگان عام شہری تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رات گئے کیے گئے اس حملے میں ایک سو بیس کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد بہت سے مشتعل شہری دیوار پھلانگ کر اس بین الاقوامی کمپاؤنڈ میں داخل ہو گئے، جہاں اکثر خونریز حملے دیکھنے میں آتے ہیں۔ مشتعل شہریوں نے اس کمپاؤنڈ کے ایک حصے کو آگ بھی لگا دی۔ کابل کے گرین ولیج نامی اس کمپاؤنڈ میں کئی بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر اور متعدد گیسٹ ہاؤس بھی ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق اس بم حملے کے بعد گرین ولیج میں موجود چار سو کے قریب غیر ملکیوں کو وہاں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا