English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراکش،سیلابی ریلا فٹ بال گراؤنڈ میں داخل ہونے سے آٹھ افرادہلاک

share with us


 فٹ بال گراؤنڈ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹ بال کا میچ جاری تھا،مراکشی حکام کی گفتگو


رباط:03ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)مراکش میں حکام نے سیلاب میں بہہ جانے والے ایک شخص کی لاش ملبے سے نکالی ہے جس کے بعد گذشتہ ہفتے سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہناتھا کہ سیلابی ریلا گذشتہ ہفتے ملک کیجنوبی علاقوں میں ایک کھیل کے گراؤنڈ میں داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔بدھ کو تارودانت شہر کے نواحی علاقے تزیرت میں ایک فٹ بال گراؤنڈ میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان فٹ بال کا میچ جاری تھا کہ اچانک سیلابی ریلا گراؤنڈ میں داخل ہوگیا۔ حکام نے بتایا تھا کہ سیلابی ریلے میں 7 افراد بہہ گئے تھے۔ مہلوکین میں ایک 17 سالہ لڑکا جب کہ چھ معمر افراد شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا