English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہاماس کی تاریخ کا طاقت ور ترین سمندری طوفان ڈوریان ساحل سے ٹکرا گیا

share with us


 امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں پوری ساحلی پٹی کا رہائشی علاقہ خالی کرا لینے کا حکم جاری کر دیا گیا


واشنگٹن:02ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)بلند ترین درجے کا انتہائی خطرناک سمندری طوفان قرار دئیے جانے کے بعد ہَری کین ڈوریان اپنے تباہ کن حد تک تیز رفتار جھکڑوں کے ساتھ بہاماس کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق میامی میں امریکا کے نیشنل ہَری کین سینٹر نے بتایا کہ اس طوفان کی وجہ سے ہلاکت خیز ثابت ہونے والے ایسے اچانک سیلابوں کا خدشہ ہے، جن میں پانی کی اونچائی کی سطح سات میٹر تک ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بہاماس کے ساحلوں سے ٹکرانے والا یہ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق طاقت ور ترین سمندری طوفان ہے۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں پوری ساحلی پٹی کا رہائشی علاقہ خالی کرا لینے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا