English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی خاتون پروفیسر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

share with us

تل ابیب:02ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے بیرزیت یونی ورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کی پروفیسر اور خاتون صحافی ڈاکٹر وداد البرغوثی (61 سالہ) کو گرفتار کر لیا۔ وداد کے دو بیٹوں کو اسرائیلی فوج پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی اسیروں کے کلب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ خاتون پروفیسر کو رام شہر کے شمال مغرب میں واقع گاؤں کوبر میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا،اسرائیلی فوج کی ایک فورس نے وداد البرغوثی کے گھرپر دھاوا بولا اور پھر رات بھر پوچھ گچھ کرنے کے بعد صبح حراست میں لے لیا۔

بیان کے مطابق وداد البرغوثی کی گرفتاری کی وجہ ابھی تک واضح نہیں علاوہ ازیں فلسطینی اسیروں کے کلب کے وکیل کو بھی وداد سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

کلب نے بتایا کہ وداد البرغوثی کے ایک بیٹے کرمل کو ہفتے کی شب گرفتار کیا گیا جب کہ دوسرے بیٹے قسام کو 26 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا،وداد البرغوثی کا شمار معروف فلسطینی خاتون صحافیوں میں ہوتا ہے، وہ 1983 میں چند روز کے لیے گرفتار ہوئی تھیں۔

دوسری جانب بیرزیت یونی ورسٹی نے اپنی میڈیا اسٹڈیز کی پروفیسر وداد البرغوثی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

یونی ورسٹی کے مطابق اس کے وکلاءوداد البرغوثی اور میڈیا اسٹڈیز کی ایک طلابہ میس ابو غوش کی گرفتاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فلسطینی اسیروں کے کلب کے مطابق رواں ماہ اگست کے دوران مغربی کنارے کے گاؤں کوبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد کم از کم 15 ہو گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا