English   /   Kannada   /   Nawayathi

تارکین وطن کو بچانے والا جرمن امدادی بحری جہاز اطالوی حکام کے قبضے میں

share with us

روم:02ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اطالوی حکام نے ایک جرمن امدادی تنظیم کے اس بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جس پر سو کے قریب تارکین وطن سوار ہیں۔ یہ بحری جہاز روم حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود اطالوی سمندری حدود میں داخل ہو گیا تھا۔ اس سے قبل مہاجرین اور تارکین وطن کی مدد کرنے والی جرمن تنظیم ’لائف لائن‘ کی طرف سے ٹوئٹر پر یہ اعلان بھی کر دیا گیا تھا کہ ’ایلیونورے‘ نامی یہ ریسکیو شپ اطالوی جزیرے سسلی کی ایک بندرگاہ پر پہنچنے والا تھا۔ یہ جہاز گزشتہ آٹھ دنوں سے سمندر میں سفر میں تھا اور اس جہاز کا عملہ اس پر سوار تارکین وطن کے لیے کسی محفوظ بندرگاہ کی تلاش میں تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا