English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ ہمیں نہیں روک سکتا، ہم جس کے ہاتھ چاہیں گے پیٹرول بیچیں گے: ظریف

share with us

تہران :یکم ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ " ہم جسے چاہیں گے اور جو بھی  گاہک ہو گا اس کے ہاتھ پیٹرول فروخت کریں گے"۔

ظریف نے اپنے سرکاری ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ایران کی آدریان دریا۔1 بحری جہاز  کے شام کی طرف جانے سے متعلق  بیان کا جواب دیا ہے۔

ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نے   ایران کو دفاعی وسائل اور جوہری ایندھن تک رسائی کی اجازت نہیں دی اور ایران کے ان وسائل اور ایندھن کی پیداوار کرنے پر بھی امریکہ کو  شکایت ہے۔ یہی نہیں بلکہ امریکہ بحری قزاقی اور دھمکیوں کے ساتھ ایران کو اس کے پرانے گاہکوں کے ہاتھ پیٹرول کی فروخت سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے پومپیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات کا کوئی فائدہ نہیں ہے ہم  جس کے ہاتھ چاہیں گے پیٹرول فروخت کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کل اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "ایران کے وزیر خارجہ ظریف نے برطانیہ کو آدریان دریا۔1 کے شام نہ جانے کی ضمانت دی ہے  لیکن ہمیں مذکورہ ٹینکر کے شام کی تارتوس بندرگاہ  کی طرف جانے کے بارے میں قابل بھروسہ معلومات ملی ہیں"۔

علاوہ ازیں امریکہ انتظامیہ نے ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی فورسز پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے پاناما کے پرچم بردار ایرانی آدریان دریا۔1 بحری جہاز کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا