English   /   Kannada   /   Nawayathi

او آئی سی کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی، کرفیو اُٹھانے اور مواصلاتی نظام کی بحالی کا مطالبہ

share with us

جدہ:یکم ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تعاون کی تنظیم نے بھارت سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے اور کرفیو ختم کر کے مواصلاتی نظام کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا بھر کے 57 مسلم اکثریتی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی عالمی تنظیم ’او آئی سی‘ نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی سطح پر تسلیم شدہ دو طرفہ مسئلہ ہے جس پر بھارت یک طرفہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے یک طرفہ طور پر آرٹیکل 370 اور 35-اے کو منسوخ کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا فیصلہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت سے 25 روز سے جاری مسلسل کرفیو کو ختم کرکے مواصلاتی نظام کو بحال کرنے مطالبہ کرتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ او آئی سی اقوام متحدہ کی قراردوں کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت تسلیم کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہی مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکالا جانا چاہیئے۔  جموں وکشمیر کی آئینی حثیت میں تبدیلی بھارت کا یکطرفہ اقدام ہے۔

 

اسلامی تعاون کی تنظیم نے کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بحالی اور کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کو بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر تحفظات ہیں مسئلہ کشمیر کا حل طاقت میں نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا