English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحادی فوج کی بمباری میں ذمار میں حوثیوں کا ڈرون مرکز تباہ

share with us

یمن۔:یکم ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والی عرب اتحادی فوج نے صنعاء کے قریب ذمار گورنری میں حوثی باغیوں کے ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے گودام پر بمباری کرکے بڑی تعداد میں ڈرون طیارے اور میزائل تباہ کردیے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے اسلحہ مرکز پرعالمی انسانی حقوق کے اصولوں کو سامنے رکھ کرکارروائی کی گئی۔ بمباری میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔خیال رہیکہ شمال مغربی شہر حرض میں حوثیوں کے خلاف آئینی فوج مسلسل تیسرے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمن فوج کے حرض میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں عرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا