English   /   Kannada   /   Nawayathi

  ترکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد کم ہو کر17 فی صد پر آگئی

share with us

انقرہ۔یکم ستمبر:یکم ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترک  وزارت سیاحت نے کہاہے کہ ترکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں ترکی میں سعودی سیاحوں کی تعداد 16 اعشاریہ 96 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ گذشتہ برس اسی عرصے میں ترکی میں سعودی عرب کے سیاحوں کی تعداد 20 اعشاریہ 11 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ سال 2018ء  کے دوران پہلے چھ ماہ کے وران 4 لاکھ 45 ہزار 875 سعودی شہریوں نے ترکی کے لیے سیاحتی سفر کیا جب کہ رواں سال یہ تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 265 ریکارڈ کی گئی۔ سال 2018ء  میں جولائی میں ایک لاکھ 65 ہزار 331 سعودی سیاح سیروتفریح کے لیے ترکی آئے ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا