English   /   Kannada   /   Nawayathi

  یمنی فوج اور حوثی ملیشیا  کے درمیان  شدید لڑائی جاری 

share with us


 یمنی فوج نے 15 کلو میٹر کا علاقہ  آزاد کرالیا،19باغی گرفتار کرنے کا دعویٰ


 صنعاء:31اگست2019(فکروخبر/ذرائع)یمنی فوج نے یمن میں شمالی شہر حرض کے بیرونی اطراف یمنی فوج اور باغی حوثی ملیشیا کے بیچ مسلسل دوسرے روز ہونے والی شدید لڑائی کے بعد تقریبا 15 کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرا لیا۔ اس میں بنی ہلال، الراکب اور العسیلہ کے علاوہ دیگر دیہات ھی شامل ہیں۔مذکورہ ذریعے نے اس امر کی تصدیق کی کہ یمنی فوج حرض شہر سے صرف ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔یمنی فوج کے فِفتھ ملٹری زون کے میڈیا سینٹر کے مطابق مسلسل دوسرے روز ہونے والی شدید لڑائی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے جب کہ 9 باغی حوثیوں کو قیدی بنا لیا گیا۔میڈیا سینٹر نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں حرض شہر کے بیرونی اطراف حوثی ملیشیا کے ساتھ لڑائی اور معرکے کے دوران قیدی بنائے گئے حوثی جنگجوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔یمنی فوج اس وقت حرض شہر کو آزاد کرانے کے لیے عسکری آپریشن میں مصروف ہے۔ آپریشن میں اسے یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے اتحاد کی فورسز کی معاونت حاصل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا