English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک افواج شام میں سیاسی حل کے بعد علاقے سے انخلاء  کر دیں گی، ترک وزیرِ خارجہ

share with us

  انقرہ:31اگست2019(فکروخبر/ذرائع)روس نے ادلیب میں ترکی سے تعلق رکھنے والی چیک پوسٹس پر ملکی انتظامیہ کے حملے نہ کرنے کی ضمانت دی ہے وزیرِ خارجہ  میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ شام میں سیاسی حل کے حصول کی صورت میں ترک مسلح افواج علاقے سے انخلاء کر دیں گی۔میولود  چاوش اولو نے ناروے انٹرنیشنل  ریلیشنز انسٹیٹیوٹ میں  منعقدہ گول میز کانفرس میں سوالات کا جواب دیا۔شام کی صورتحال کا جائزہ پیش کرنے والے وزیر چاوش اولو نے بتایا کہ  جب شام میں سیاسی حل تلاش کر لیا جائیگا تو ترک فوج کے فرائض بھی وہاں پر مکمل ہو جائینگے، تا ہم  بشار الاسد انتظامیہ اسوقت سیاسی حل پر یقین نہیں رکھتی۔ادلیب میں حملوں پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے ترک وزیر نے بتایا کہ روس نے ادلیب میں ترکی سے تعلق رکھنے والی چیک پوسٹس پر ملکی انتظامیہ کے حملے نہ کرنے کی ضمانت دی ہے۔انہوں نے اس جانب بھی توجہ مبذول کرائی کہ ادلیب پر حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں شام سے یورپ کو  مہاجرین کے نئے ریلے جا سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا