English   /   Kannada   /   Nawayathi

 ایران کے ساتھ  بات چیت کیلئے  یہ وقت موزوں نہیں ہے، اسرائیل

share with us


ایران نے خطے میں جنگ چھیڑنے کی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں،فرانسیسی صدر مذاکرات کیلئے زور نہ دیں، بنجمن نیتن یاہو


یروشلم:31اگست2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات پر زور نہ دیں کیونکہ موجودہ حالات تہران کے ساتھ بات چیت کے لیے موزوں نہیں ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف تل ابیب نے تہران پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملوں کے لیے لبنان میں میزائل تیار کر رہا ہے۔نیتن یاھو نے ٹیلیفون پر فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'موجودہ وقت ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے بہت برا ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے خطے میں جنگ چھیڑنے کی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ موجودہ حالات میں ایران کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کا کوئی فایدہ نہیں۔خیال رہے کہ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے گذشتہ ہفتے پیرس میں ہونے والے جی سیون ممالک کے اجلاس کے موقع پر ایران اور امریکا پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا تھا۔ ایران اور امریکا کے صدور نے اپنے اپنے طور پر ایک دوسرے سے مذاکرات کے مطالبے کا خیر مقدم کیا تھا تاہم ایران نے باور کرایا ہے کہ مذاکرات سے قبل امریکا کو ایران پر عاید کردہ پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا