English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن کی سرکاری فوج عدن میں داخل،شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا

share with us

عدن:29اگست2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی وفادار فوج  گزشتہ  روز عبوری دارالحکومت عدن میں داخل ہوگئی ہیں اور انھوں نے جنوبی عبوری کونسل کی فوج سے شہر کو آزاد  کرا لیا ہے۔

 عبوری کونسل کی فوج  نے اس ماہ کے اوائل میں عدن  کی  اہم سرکاری عمارتوں اور مراکز پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ قومی فوج اور  حفاظتی قوتیں عبوری دارالحکومت میں  داخل ہو چکی ہیں اور انھوں نے اس کے علاقو ں کو محفوظ بنانا شروع کردیا ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج  نے عدن کے ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا