English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

share with us

پاکستان:29اگست2019(فکروخبر/ذرائع)پاکستانی فوج نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے اپنے ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارت کے ساتھ شدید کشیدگی کے موجودہ دور میں اس میزائل کی رات کے وقت ’ٹریننگ لانچنگ‘ آج جمعرات انتیس اگست کو کی گئی۔

 روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس بیلسٹک میزائل پر کوئی بھی وار ہیڈ نصب کیا جا سکتا ہے اور زمین سے زمین تک یہ میزائل 290 کلومیٹر یا 180 میل کے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے اس بارے میں ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا، ''پاکستان نے گزشتہ رات اپنی ایک تربیتی لانچنگ کے دوران غزنوی کہلانے والے ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جو کئی طرح کے وار ہیڈز کو لے کر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔‘‘

یہ نیا میزائل تجربہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے، جب جنوبی ایشیا کی دونوں ہمسایہ لیکن حریف ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے مابین بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر سے متعلق مودی حکومت کے پانچ اگست کے فیصلےکے بعد سے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا