English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکسیکو میں ایک اور صحافی قتل

share with us

میکسکو:25اگست2019(فکروخبر/ذرائع)میکسیکو میں ایک نیوز ویب سائٹ کے سربراہ کو قتل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق اس صحافی کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کیا گیا اور اس کی لاش ملک کے وسطی حصے سے ملی۔ رواں برس اس انداز کے قتل کی یہ دسویں واردات ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیویتھ کونڈیس جارامیلو نامی صحافی کی نعش ہفتے کی صبح ملی۔ یہ 42 سالہ صحافی ایک مقامی نیوز ویب سائٹ کا سربراہ تھا جب کہ ایک مقامی ریڈیو پروگرام میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتا تھا۔ صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہا اس صحافی کو گزشتہ برس جون اور نومبر میں قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا