English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج،اسرائیلی فوج کی کاروائی

share with us

غزہ:24اگست2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوجیوں نے گزشتہ روز مقبوضہ  علاقوں  میں غیر قانونی یہودی بستیوں  اور  دیوار ندامت کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا ۔

  فلسطینیوں نے گزشتہ روز  مقبوضہ  مغربی اردن  کے مختلف علاقوں میں بعد نماز جمعہ   غیر قانونی یہودی بستیوں      کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ    کی ا  جس پر اسرائیلی فوجیوں نے  ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کرتےہوئے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ بعض فلسطینی  اس  مظاہرے میں زخمی بھی ہوئے جنہیں  فوری طور پر  طبی امداد فرا ہم کی گئی ۔

اسرائیلی فوجیوں نے ایک بچے سمیت 3 فلسطینیوں کو حراست میں بھی لے لیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا