English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی فورسز باغیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گی، دمشق حکومت

share with us

 

ادلب:24اگست2019(فکروخبر/ذرائع)شامی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ادلب صوبے میں باغیوں کے خلاف اپنی پیش قدمی جاری رکھے گی۔ تیس اپریل کو حکومتی فورسز نے روسی فضائی مدد سے ادلب اور حما صوبوں میں باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں پیش قدمی شروع کی تھی۔ شامی فوج کے مطابق حکومتی فورسز نے ادلب کے جنوبی اور حما کے شمالی حصوں میں متعدد علاقے باغیوں سے چھڑا لیے ہیں۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی فورسز باغیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ دوسری جانب شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز حکومتی فورسز نے حما صوبے میں متعدد علاقے باغیوں سے چھین لیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا