English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل اپنی اجازت اپنے پاس رکھے:امریکی مسلمان خاتون رکن کانگریس

share with us

واشنگٹن:20اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )امریکی کانگرس کی فلسطینی نژاد مسلمان خاتون رکن رشیدہ طلیب نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے دورے کی اجازت کو مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ رشیدہ طالب نے کہا تھا کہ وہ انسانی بنیادوں پر اپنی دادی سے ملنے مغربی کنارے جانا چاہتی ہیں تاہم امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ پر اسرائیل نے  گزشتہ جمعرات کو رشیدہ طلیب اور ان کی ساتھی رکن کانگرس الہان عمر کو ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا بعد ازاں اسرائیل نے سخت شرائط کے تحت جمعہ کی صبح انہیں مغربی کنارے کے دورے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

خبر  کے مطابق، رشیدہ طلیب نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جابرانہ پابندیاں عائد کرنے کے بعد یہ دورہ ان کے لیے توہین آمیز ہو گا۔

اپنی ٹویٹس میں رشیدہ طلیب نے کہا کہ ان کے لیے اسرائیل کی ناجائز پابندیوں کے ساتھ مغربی کنارے کا دورہ کرنا نسل پرستی، ناانصافی اور  ظلم کے خلاف جاری ان کی جدوجہد کے خلاف ہو گا۔  

رشیدہ طلیب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کے موقف نے فلسطینی عوام کو یہ امید دلائی ہے کہ کوئی ہے جس نے اسرائیل کی غیر انسانی پابندیوں کے خلاف بات کی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ وہ اسرائیلی ریاست کو اپنی تذلیل کی اجازت دیں گی نہ ہی اس کی جابرانہ اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے سامنے سر جھکائیں گی۔

رشیدہ طلیب نے کہا کہ ان کی دادی یہ نہیں چاہیں گی کہ مجھے خاموش کرایا جائے یا میرے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے امریکی کانگریس کی ارکان رشیدہ طلیب اور الہان عمر کو مغربی کنارے کے دورے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا