English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں شدت پسندوں نے لڑکیوں کے اسکول کو آگ لگا دی

share with us

کابل:20اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )افغانستان میں مبینہ طور پر طالبان جنگجوؤں نے لڑکیوں کے اسکول کو نذر آتش کردیا جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لڑکیوں کے اسکول ’بویا زر‘ کو رات گئے نذر آتش کرنے کا واقعہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ضلع شکر ڈارا میں پیش آیا۔ اس اسکول میں سیکڑوں طالبات زیر تعلیم ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے میڈیا کو بتایا کہ رات گئے مسلح طالبان جنگجوؤں نے اسکول کی عمارت پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور عمارت پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اسکول کے چوکیدار نے بھاگ کر جان بچائی۔

دوسری جانب طالبان کے مقامی ترجمان نے حکومتی دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں کی غیر مخلوط تعلیم کے خلاف نہیں اور لڑکیوں کے اسکول کو نذر آتش کرنے میں ملوث نہیں۔

قطر میں جاری افغان امن مذاکرات میں طالبان وفد نے امریکی نمائندہ برائے خصوصی زلمے خلیل زاد کو خواتین کو بنیادی حقوق کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی اور طالبان قطر کے ترجمان نے بی بی سی کو انٹرویو میں طالبان کے زیر انتظام علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تاثر کی نفی کی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں بھی ضلع فراہ کے ایک اسکول کو مرمت کے بعد بحال ہوتے ہی نذر آتش کردیا گیا تھا تاہم اس اسکول کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری بھی کسی جنگجو گروپ نے قبول نہیں کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا