:اور ہر طرح کے
چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ... جنوبی کنیرا کے بنجارملے میں 100 فیصد پولنگ ... حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ...

نئی دہلی:20اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے کنٹرول والے ہندوستان کے نیوکلیرہتھیاروں پر دنیا کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔غور طلب ہے کہ، عمران خان کا یہ تبصرہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان جوہری ہتھیاروں کے ‘ پہلے استعمال نہیں ‘ کرنے کے اصول پر ‘ پوری طرح پرعزم ‘ ہے لیکن مستقبل میں کیا ہوگا یہ حالات پر منحصر کرےگا۔
سنگھ کے اس بیان پر پاکستان نےتشویش ظاہر کی ہے، لیکن اس نے خود ‘ پہلے استعمال نہیں ‘ کرنے کے اصول پرکبھی عمل نہیں کیا، جبکہ چین جیسے کئی ممالک اس اصول کو اپناتے ہیں۔
عمران نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘ دنیا کو ہندوستان کے نیوکلیر ہتھیاروں کی حفاظت کے بارے میں سوچنا چاہیے، کیونکہ یہ فاشزم اور ہندوقوم پرست سپریمو مودی حکومت کے قابو میں ہے۔ یہ ایک ایسا مدعا ہے جو صرف علاقے کو ہی نہیں بلکہ دنیا کو بھی متاثر کرےگا۔ ‘
ایک دیگر ٹوئٹ میں عمران نے کہا، ‘ جس طرح نازی نے جرمنی پر قبضہ کر لیا تھا، ویسے ہی ہندوستان پر اب فاشزم اور ہندو قوم پرستوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ اس کی وجہ سے دو ہفتے سے ہندوستان کے قبضے والے کشمیر میں 90 لاکھ لوگوں کی جان خطرے میں ہے۔ دنیا کو اس خطرہ کے بارے میں پتہ چلنا چاہیے اور یو این کے نگراں کو بھیجا جانا چاہیے۔ ‘
انہوں نے آگے کہا، ‘ یہ خطرہ پاکستان اور ہندوستان کے اقلیتوں پر بھی ہے۔ کوئی بھی گوگل کرکے نازی نظریہ اور ذاتی تشدد اور آر ایس ایس-بی جے پی کی بانیوں کے درمیان کے قتل عام والا نظریہ کے درمیان کی کڑی کو سمجھ سکتا ہے۔ ‘
انہوں نے کہا، ‘ پہلے سے ہی 40 لاکھ ہندوستانی مسلمانوں کو حراستی چھاؤنیوں میں رکھے جانے اور شہریت رد ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دنیا کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ جن بوتل سے باہر آ چکا ہے اور وہ نفرت اور قتل عام کو پھیلا رہا ہے۔ بین الاقوامی کمیونٹی کو آکر اس کو روکنا چاہیے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |