:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...

اسرائیلی ریاست کی رکاوٹیں توڑ کو مسجد اقصیٰ پہنچیں اور عید کی نماز ادا کریں،سپریم اسلامی کمیٹی
مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی قبلہ اول کی بے حرمتی کی مجرمانہ سازشوں کا حصہ ہے،فلسطینی محکمہ اوقاف
مقبوضہ بیت المقدس۔10اگست(یو این این)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کی سپریم اسلامی کمیٹی نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے عیدالاضحی کے موقع پرفلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ روکنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تمام فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ کو مسجد اقصیٰ پہنچیں اور عید کی نماز ادا کریں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سپریم کمیٹی، اسلامی اوقاف اور دارالافتا کی طرف سے جاری بیانات میں مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی پرپابندی کو صہیونی ریاست کی کھلی مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا ۔ بیانات میں کیا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد فلسطینی نمازیوں کوروک کر یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دینا ہے۔ فلسطینی قوم اس پابندی کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔فلسطینی محکمہ اوقاف نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی قبلہ اول کی بے حرمتی کی مجرمانہ سازشوں کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے یہودی آباد کاروں کی نمائندہ تنظیموں کی اپیل پر اتوار کے روز مسجد اقصی میں فلسطینیوں کو عیدالاضحی کی ادائی سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صہیونی حکومت کی طرف سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے۔فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے فلسطینی مساجد کے آئمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے عاید کردہ پابندی کے بارے میں عوام کو مطلع کریں اور قبلہ اول میں نماز کی ادائی روکنے کی سازش ناکام بنائیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |