English   /   Kannada   /   Nawayathi

6.8 شدت زلزلے کے بعد انڈونیشیا میں سونامی آنے والا ہے، ہنگامی الرٹ جاری 

share with us


جکارتہ:03اگست2019(فکروخبر/ذرائع)6.8 شدت زلزلے کے بعد اں ڈونیشیا میں سونامی آنے والا ہے، ہنگامی الرٹ جاری۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں اور دارالحکومت جکارتہ میں خوفناک زلزلہ آیا ہے۔ 2 مرتبہ سونامی کا شکار بننے والے انڈونیشیا میں جمعہ کے روز 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے بعد زیر سمندر 10 فٹ تک کی بلند لہریں پیدا ونے کا خدشہ ہے، ایس باعث سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل ہی انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں سونامی آیا تھا جس نے سب کچھ تباہ کر دیا تھا۔ کچھ ماہ قبل آنے والے سونامی میں سینکڑوں افراد اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے تھے، جبکہ انڈونیشیا کے کئی ساحلی علاقے مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے۔ اب ایک مرتبہ پھر انڈونیشیا میں سونامی آنے کا خدشہ ہے، اس لیے خطرناک قرار دیے گئے علاقوں میں آباد لوگوں کو فوری نقل مکانی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا