English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا سے 1997ء  کے بعد پہلی حج پرواز جدہ پہنچ گئی 

share with us


جدہ:03اگست2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا سے 1997ء  کے بعد پہلی حج پرواز جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی۔کولمبس اوہائیو ایئرپورٹ سے امریکا کی میامی ایئرلائنزکے طیارے نے 168عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا۔   جدہ ہوائی اڈے، وزارت حج و عمرہ اور امریکی قونصلیٹ کے عہدیداروں نے عازمین حج کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں گلدستے، تحائف اور حج لٹریچر پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 1979ء  سے حج پروازوں کا سلسلہ بند تھا۔ امریکا سے سعودی عریبین ایئر لائنز السعودیہ، متحدہ عرب امارات کی الاتحاد اور قطری ایئر لائنز قطریہ عازمین حج کوسفر کی سہولت فراہم کرتی رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا