English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں سیاہ فام بچوں کی شرح اموات زیادہ 

share with us

واشنگٹن:03اگست2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے قومی ادارہ صحت کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سفید فام بچوں کی نسبت سیاہ فام بچوں میں شرح اموات زیادہ ہوتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017 ء  میں سیاہ فام خواتین کے بچوں میں شرح اموات 10.97 تھی جو کہ سفید فام، ایشیائی اور ہسپانوی خواتین کے مقابلے میں دو گنا ہے۔  سفید فام خواتین کے بچوں میں موت کی شرح 4.67، ایشیائی خواتین میں 3.78 اور ہسپانوی خواتین میں 5.1 ہے۔ امریکی انڈینز اور الاسکا کے مقامی خواتین کے بچوں میں یہ شرح 9.21 ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2017ء  میں 22 ہزار بچے اپنی پہلی سالگرہ سے قبل ہی فوت ہو گئے۔ یہ ہر ایک ہزار بچوں میں 5.79 کی شرح بنتی ہے۔ یہ شرح 2005 ء  سے 16 فیصد کم ہے جس برس ملک میں بچوں کی شرح اموات سب سے زیادہ تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماؤں کی سماجی و اقتصادی حیثیت، صحت کی سہولیات اور غذائیت بخش خوراک بچوں کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا