English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں داعش کا شکست کے بعد پہلی مرتبہ آئل فیلڈز پر حملہ

share with us


بغداد:29جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)عراق میں داعش تنظیم کے عناصر نے شمالی صوبے صلاح الدین میں آئل فیلڈز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ 2017 میں تنظیم کی ہزیمت کے بعد اپنی نوعیت کا پہلہ حملہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بغداد آپریشنز کی کمان میں ایک عسکری ذمے دارنے کہا کہ داعش تنظیم نے صلاح الدین صوبے میں عجیل اورعلّاس کی آئل فیلڈز کو چھوٹے اور درمیانے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ذمے دار نے بتایا کہ علاقے میں گشت کرنے والے پولیس کے دستے کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔عراقی پولیس کے اعلان کے مطابق داعش کے ارکان کو تیل کی تنصیبات تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔ تنظیم کے عناصر نے علاقے پر دھاوے سے قبل آئل فیلڈز کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا