English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ہوائی اڈوں پر کئی زبانیں جاننے والے مترجم تعینات 

share with us


جدہ:29جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)حج کے موقع پر دنیا بھر سے آئے عازمین کو مملکت میں قیام کے دوران عموما اپنی زبان میں مدعا بیان کرنے میں بڑی دِقت پیش آتی ہے مگر سعودی حکومت نے عازمین حج کا یہ مسئلہ کافی حد تک حل کر دیا ہے۔  سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر عازمین حج کی رہ نمائی کے لیے ایسے رضاکار اور مختلف زبانوں کے ماہر طلباء  کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو دوسرے ممالک سے آنے والے عازمین حج کو ان کی زبان میں رہ نمائی فراہم کر رہے ہیں۔پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ جنرل سعودی عرب کی طرف سے ہوائی اڈوں پر 10 سے زاید زبانوں کے ماہر تعینات کیے گئے ہیں جو دوسرے ممالک سے آنے والے عازمین کی رہ نمائی کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر انگریزی، ہسپانوی، انڈونیشی، جاپانی، فارسی، اردو اور ترکی کے ترجمان مقرر کیے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا