:اور ہر طرح کے
بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ... ہندوتواویب سائٹ کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد ... غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل سے کوئی تجارت نہیں ہوگ ... فلسطینی صحافیوں کو نوازا گیا ’ورلڈ پریس فریڈم ا ... غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے وفد مص ... کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 ... وزیر اعظم مودی کے کرناٹک دوروں پر وزیر اعلیٰ نے کی ...

کابل:29جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انتخابات میں نائب صدر کے لیے حصہ لینے والے اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے دفتر پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا ہے کہ گرین ٹرینڈ پارٹیکے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ 'حملہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے۔درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری رہا'۔ نصرت رحیمی کا کہنا تھا کہ 'حملہ آوروں کا نشانہ انتخابات میں نائب صدر کے امیدوار اور خفیہ ادارے کے سابق سربراہ امراللہ صالح تھے جنہیں عمارت سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 85 شہریوں کو بھی اندر سے باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔حملے کی فوری طور پر کسی بھی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم طالبان باغی اور داعش کابل میں سرگرم ہیں اور وہ ماضی میں بھی حملے کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں صدارتی مہم کا آغاز ہوا تھا جبکہ ووٹنگ کا عمل ستمبر کے آخر میں ہوگا۔حملے کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا امراللہ صالح حملے میں محفوظ رہے۔کابل کے پولیس سربراہ کے ترجمان فردوس فرامرز کا کہنا تھا کہ حملے کا آغاز گاڑی میں سوار خود کش دھماکے سے ہوا جس کے بعد حملہ آور عمارت میں گھس آئے اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز پورے کابل میں سنی گئی۔پاکستان نے امراللہ صالح کے دفتر پر ہونے والے حملے کردی۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے آئندہ انتخابات میں نائب صدر کے امیدوار امراللہ صالح کے دفتر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان افغانستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتا ہے، ملک میں مکمل امن کے لیے ہم افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |