English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا میں ہیپاٹائٹس بی کی2 ارب سے زیادہ مریض ہیں، عالمی ادارہ صحت  

share with us


جنیوا:28جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)عالمی ادارہ صحت   نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ  دنیا میں ہیپاٹائٹس بی کے 2 ارب سے زیادہ،ہیپاٹائٹس اے کے 14 لاکھ سے زیادہ جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے 15کروڑ سے زیادہ مریض ہیں، ان سب مریضوں کی تعداد میں 10 لاکھ افراد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے۔یہ بات ادارے کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس مرض کے مسائل سے نمٹنے اور لوگوں میں اس مرض کے بارے میں علامات، تشخیص، احتیاطیں اور علاج کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت ہر سال 28جولائی کو ہیپاٹایٹس کا دن مناتا ہے۔اس مرض کے پھیلنے کی بنیادی وجوہات میں آلودہ پانی اور خوراک کا استعمال، حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنا، سبزیوں اور پھلوں کو دھو کر استعمال نہ کرنا، استعمال شدہ سرنج کا استعمال، خون کی غیر محفوظ منتقلی اور حجام کا آلودہ اوزاروں کا استعمال وغیرہ ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا