English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک فورسز کی شمالی عراق میں متعدد کارروائیاں، 34کرد باغی ہلاک 

share with us


  17سے 19 جولائی تک کی گئی کارروائیوں میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،تر ک وزیردفاع


استنبول:28جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ترک فورسز نے شمالی عراق میں متعدد کارروائیوں کے نتیجے میں 34کرد باغیوں کو ہلاک کر دیا، یہ کارروائیاں 17سے لیکر 19 جولائی تک کی گئیں، جن میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک حکومت کے علاوہ یورپی یونین اور امریکا بھی کردوں کی اس پارٹی کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔ یہ باغی ترکی کے جنوب مشرقی کرد ریجن میں 1984 سے آزدی کی مسلح تحریک چلا رہے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق ترک وزیر دفاع نے گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی عراق میں متعدد کارروائیوں کے نتیجے میں 34کرد باغی مار دئیے گئے۔انہوں نے استنبول میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ کارروائیاں 17سے لیکر 19 جولائی تک کی گئیں، جن میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک حکومت کے علاوہ یورپی یونین اور امریکا بھی کردوں کی اس پارٹی کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔ یہ باغی ترکی کے جنوب مشرقی کرد ریجن میں 1984 سے آزدی کی مسلح تحریک چلا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا