English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی فوج اورحوثیوں کے درمیان دومقامات پر گھمسان کی جنگ،111جنگجوہلاک

share with us


سرکاری فوج کی باقم میں پیش قدمی، گولہ باری کے نتیجے میں حوثیوں کی کئی گاڑیاں بھی تباہ،90زخمی،دیگرفرارہوگئے،بیان 


ِصنعاء:28جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے ملک میں ایران نواز حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ گورنری کی باقم ڈاریکٹوریٹ میں اہم پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔ لڑائی میں سرکاری فوج نے باغیوں کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جب کہ دونوں طرف سے گھمسان کی جنگ کی گئی۔ نایف اور اس کے اطراف سے حوثی ملیشیا کے جنگجو فرار ہوگئے جب کہ لڑائی میں 72 جنگجو ہلاک اور90سے زائد زخمی بھی ہوئے۔ گولہ باری کے نتیجے میں حوثیوں کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ادھر آئینی حکومت کی معاونت میں لڑنے والی عرب اتحادی فوج نے صعدہ میں کتاف ڈاریکٹوریٹ میں وادی الغول کے مقام پر حوثی باغیوں کمک پربمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 39 حوثی جنگجو ہلاک اور ان کی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگئے۔غیرلکی خبررساں ادارے کے مطابقعلب محاذ کے اطراف میں تعینات یمنی فوج کے بریگیڈ 9 کے سربراہ بریگیڈیئر ادیب الشھاب نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے باقم میں تزویراتی اہمیت کے حامل علاقے نایف کوباغیوں کو سے آزاد کرانے کے بعد اس پر قومی پرچم  لہرا دیا۔ نایف کے اطراف میں بھی متعدد اہم مقامات باغیوں کے قبضے سے آزاد کرالیے گئے۔ لڑائی میں سرکاری فوج نے باغیوں کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جب کہ دونوں طرف سے گھمسان کی جنگ کی گئی۔بریگیڈیئڑ الشھاب نے بتایا کہ نایف اور اس کے اطراف سے حوثی ملیشیا کے جنگجو فرار ہوگئے جب کہ لڑائی میں 72 جنگجو ہلاک اور90سے زائد زخمی بھی ہوئے۔ گولہ باری کے نتیجے میں حوثیوں کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے باقم ڈاریکٹوریٹ، اس کے مرکز اور دیگر اہم مقامات کو باغیوں سے آزاد کرانے کی مہم جاری ہے۔ سرکاری فوج کا کہنا تھا کہ وہ باغیوں کو اس کے گڑھ میں بدترین شکست سیدوچار کرکے چھوڑے گی۔ادھر ایک دوسرے سیاق میں آئینی حکومت کی معاونت میں لڑنے والی عرب اتحادی فوج نے صعدہ میں کتاف ڈاریکٹوریٹ میں وادی الغول کے مقام پر حوثی باغیوں کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں 39 حوثی جنگجو ہلاک اور ان کی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگئے۔یمنی فوج کی طرف سے صعدہ میں حوثیوں کی کمک پر کی گئی بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونیوالی تباہی کے مناظرپر مشتمل ایک فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے جس میں ہرطرف تباہی پھیلی دیکھی جاسکتی ہے۔سرکاری اور عرب اتحادی فوج نے شمالی گورنری حج میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ عرب اتحادی فوج کی طرف سے عبس ڈاریکٹوریٹ میں البداح کیمقام پر حوثیوں کا تیوشا لانچنگ پیڈ تباہ کردیا۔ اسی طرح بنی حسن ڈاریکٹوریٹ کے علاقے بنی حسن میں اور بنی احمد میں فضائی حملوں میں حوثیوں کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا