English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیونس کے صدر الباجی قائد السبسی کا جنازہ، عرب سربراہان کا خراج عقیدت

share with us


 سڑکوں پر جنازے کے روٹ میں سخت حفاظتی انتظامات،الجلاز قبرستان میں سپرد خاک،فرانسیسی صدرکی بھی شرکت


تیونس سٹی:28جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)تیونس کے متوفی صدر الباجی قائد السبسی کی نمازِ جنازہ مسجد انس بن مالک میں ادا کرنے کے بعد انہیں الجلاز قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا،دارالحکومت تیونس سِٹی کی سڑکوں پر جنازے کے روٹ میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر دارالحکومت کی سڑکیں عوام سے بھری ہوئی تھیں۔السبسی کے جنازے میں کئی عالمی سربراہان نے شرکت کی جن میں فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں اور فلسطینی صدر محمود عباس شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیونس کے عبوری صدر محمد الناصر نے اپنے تعزیتی خطاب میں کہا کہ الباجی قائد السبسی نے ریاست میں بڑی ذمے داریاں سنبھالیں اور اپنے پیچھے انمٹ نقوش چھوڑ گئے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیرئر کے دوران وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کے علاوہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کا منصب بھی سنبھالا۔الناصر کے مطابق السبسی نے انقلاب کے بعد حکمرانی سنبھال کر پہلے پہلے جمہوری صدارتی انتخابات میں نمایاں کردار ادا کیا۔ عبوری صدر نے جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی اور ملک میں استحکام لانے میں کامیابی پر السبسی کو سراہا اور انہیں قومی وفاق کا انجینئر قرار دیا۔بعد ازاں حاضرین نے مرحوم صدر کی رحلت کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اس موقع پر الجزائر کے عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد السبسی کی وفات تیونس اور عرب دنیا کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مستقبل میں تیونس کے عوام کے لیے مزید ترقی اور بہبود کی تنماؤں کا اظہار کیا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے تعزیتی خطاب میں کہا کہ عرب اور اسلامی دنیا السبسی سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تیونس کے عوام بورقیبہ اور السبسی کے فکری ورثے کی حفاظت کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا