English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان، پولیس چوکی کے قریب کار بم دھماکہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 12 زخمی 

share with us


کابل:27جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) افغانستان میں ایک پولیس چوکی پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک  جبکہ بارہ زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ غزنی کے ضلع آباد ندر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ دریں اثناء طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجائد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حملے میں دس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پولیس چوکی مکمل طورپر تباہ ہوئی ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا