English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن سے فوجی انخلا نہیں ہو گا، متحدہ عرب امارات

share with us

دبئی :24جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی روکی نہیں جائے گی۔ قبل ازیں ایران نواز ان شیعہ باغیوں نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب پر حملے روکنے کے لیے تیار ہیں۔ یمن میں حوثیوں کے خلاف فعال سعودی عسکری اتحاد کے ایک اہم رکن ملک متحدہ عرب امارات کے مطابق اماراتی فوجی یمن میں بین الاقوامی قوانین کے تحت یمنی فورسز کو تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔ اس عسکری اتحاد نے سن دو ہزار پندرہ میں یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی کی حامی افواج کے ساتھ مل کر حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ اب تک اس تنازعے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا