English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا، حکومتی قوتوں نے حفتر قوتوں کے حملوں کو پسپا کر دیا

share with us

طرابلس:23جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)لیبیاکی بین الاقوامی سطح پر تسلیم کردہ  واحد سرکاری انتظامیہ قومی مطابقت حکومت  سے منسلک فوجی دستوں نے خلیفہ حفتر کی قوتوں کے دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقوں پر فضائی حملے کو پسپا کر دیا ہے۔

قومی مطابقت حکومت کے برقان الا غضب  آپریشن کے ترجمان مصطفی ٰ الا میجی  کا کہنا ہے کہ جنوبی  طرابلس  کے الا حلہ،عین زارا اور الا صبیہ علاقوں پر حفتر قوتوں  نے فضائی حملے  کیے، جن سے بعض مقامات کو نقصان پہنچا۔ حکومتی  قوتوں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ان حملوں کو بڑی سطح پر پسپا کر دیا ہے۔

میجی نے بتایا کہ الا صبیہ سے  حفتر کے 11 فوجی پکڑے گئے ہیں اور ان کے پاس موجود فوجی سازو سامان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لیبیا کے مشرقی  علاقوں میں  موجود مسلح قوتوں کے لیڈر خلیفہ حفتر نے طرابلس پر قبضہ کرنے کے  لیے 4 اپریل کو حملے کا حکم جاری کیا تھا  جس کے جواب میں قومی مطابقت حکومت نے 'برقان الا غضب' نامی آپریشن شروع کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا