English   /   Kannada   /   Nawayathi

بڑھتی ماب لنچنگ کی وارداتوں پر اعظم خان کا چھلکا درد ،کہا مسلمانوں کو پاکستان نہ جانے کا مل رہا ہے صلہ

share with us

اترپردیش کے رامپور سے ایس پی کے رکن پارلیمان اور سینیئر رہنما اعظم خان نے ملک بھر میں ہونے ماب لنچنگ پر اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو پاکستان نہ جانے کی سزا مل رہی ہے 

ایس پی کے سینیئر رہنما اعظم خاں نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 1947 میں آزادی کے بعد پاکستان نہ جانے کی وجہ سے مسلمانوں کو سزا دی جارہی ہے۔

اعظم خان نے حالیہ ماب لنچنگ کے واقعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: 'ہمارے آباء و اجداد پاکستان کیوں نہیں گئے؟ کیوں کہ انھوں نے بھارت کو اپنا ملک سمجھا۔ یہ ہماری غلطی ہے۔ مولانا آزاد، پنڈٹ جواہر لال نہرو، سردار پٹیل، یہاں تک کہ باپو نے مسلمانوں سے پاکستان نہ جانے کی اپیل کی۔جس پر مسلمانوں نے ہندوستان میں رہنے کا فیصلہ کیا لیکن آج مسلمانوں کو اس کا صلہ ماب لنچنگ اور مذہبی تشدد کے طور پر مل رہا ہے 

رام پور حلقے سے رکن پارلیمان نے کہا کہ 'مسلمان اس ملک میں اچھی زندگی نہیں گزار سکتے۔ وہ آزادی سے بعد ہی بے عزتی کی زندگی گزار رہے ہیں اور انھیں اس پر شرمندگی ہے'۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصہ میں ہندوتواوادی تنظیموں اور شدت پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو کبھی جئے شری رام کے نام پر توکبھی گئو کشی کے نام پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن مرکزی اور ریاستی سرکاریں اس تشدد کو روکنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں ، جس سے شر پسندوں کے حوصلہ بلند ہو تے جا رہے ہیں ، گزشتہ دودنوں کے اندر ہی بہار میں تین ماب لنچنگ کی واردات پیش آئی ہے جبکہ جئے شری رام کے نام پر ہندوتوادی تنظیمیں راون کا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں 

 

اعظم خان اترپردیش حکومت میں سابق وزیر رہ چکے ہیں اور اکثر اپنے منتازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا