English   /   Kannada   /   Nawayathi

 امریکہ  وعدے پورے نہیں کررہا جوہری سمجھوتے پر واپس جاسکتے ہیں، ایران 

share with us

تہران:16جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک جولائی 2015 کو طے پانے والے جوہری سمجھوتے سے پہلے والی پوزیشن پر واپس جا سکتا ہے۔جہری توانائی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے ایک بیان میں کہا کہ 'اگر یورپی اور امریکی اپنے وعدے پورے نہیں کرتے تو ہم بھی جوہری سمجھوتے کی تمام شرائط پرعمل درآمد کے پابند نہیں۔ ہم چار سال قبل والی پوزیشن پر جا سکتے ہیں '۔کمالوندی کا کہنا ہیکہ جوہری سمجھوتے کی شرائط پرعمل درآمد جزوی طور پر معطل کرنا کوئی ضد کا دشمنی نہیں بلکہ فریق ثانی کو اپنے وعدوں کا پابند بنانے کا موقع دینا اور اسے بیدار کرنا ہے۔خیال رہے کہ 2015 کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے کا تہران کو فائدہ ہوا۔ ایران پرعاید کی گئی پابندیاں بتدریج اٹھا دی گئیں مگر مئی 2018 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے سیعلاحدگی کا اعلان کرکے اسلامی جمہوریہ ایران پر سابقہ پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کیا۔حال ہی میں ایران نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یورینیم افزودگی کی مقدار بڑھا دی ہے۔ اس وقت ایران کیساتھ طے پایا سمجھوتہ یورپی ملکوں کے لیے بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ یورپی یونین اس معاہدے کوبچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوموار کو ایران کے ساتھ جاری بحران کے حوالے سے برسلز میں خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں یورپی ملکوں کے وزرا خارجہ نے شرکت کی۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایک مشترکہ بیان میں امریکا اور ایران پر کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا