English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس اسرائیل جنگ بندی کے تسلسل کے لیے مصری وفد کی غزہ آمد

share with us


 مصری وفد نے غزہ میں حماس اور دیگر گروپوں کے ساتھ بات چیت شروع کر دی،عرب ٹی وی 


مقبوضہ غزہ:13جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)مصری عہدے داران کا ایک وفد ثالثی کی حیثیت سے غزہ پٹی پہنچا ہے،یہ پیش رفت قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حماس کے ایک رکن کی ہلاکت کے ذیل میں غزہ پٹی کی سرحد پر پھر سے کشیدگی پھیل جانے کے اندیشے کے بعد سامنے آئی۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری وفد نے جس میں مصری جنرل انٹیلی جنس کے اہم ذمے داران شامل ہیں، غزہ میں حماس اور دیگر گروپوں کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے۔حماس کے ایک ذمے دار صلاح البردویل کے مطابق بات چیت کا محور حماس اور اسرائیل کے درمیان غیر سرکاری جنگ بندی تھی جس میں مصر نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ حماس تنظیم اور صدر محمود عباس کے زیر قیادت فتح موومنٹ کے درمیان مصالحت کو یقینی بنانے کی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔ادھر غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحدی باڑ کے نزدیک ہفتہ وار مظاہروں کے سلسلے میں پانچ مقامات پر ہزاروں فلسطینی اکٹھا ہو گئے۔ ان مظاہروں کا آغاز گزشتہ برس حماس تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہروں کا مقصد 2007 سے جاری غزہ پٹی کے محاصرے کے خلاف احتجاج ہے۔غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتہ وار مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 33 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا