English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرد جنگجوؤں کے حملے میں دو ترک فوجی ہلاک، ایک زخمی

share with us


 صوبہ حکاری میں فوجی گاڑی پرکچھ فاصلے سے حملہ کیا گیا،ترک وزارت دفاع کا بیان 


انقرہ:10جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں کالعدم جماعت کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجوؤں کے فوج کی ایک گاڑی پر حملے میں دو فوجی مارے گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ صوبہ حکاری میں فوجی گاڑی پرکچھ فاصلے سے حملہ کیا گیا لیکن اس نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ کس چیزسے یا کس انداز میں کیا گیا ہے۔ اس صوبے کی سرحد عراق اور ایران سے ملتی ہے۔ترکی، امریکا اور یورپی یونین نے پی کے کے کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔اس نے 1984ء میں ملک کے جنوب مشرق میں واقع کرد اکثریتی علاقوں میں خودمختار حکومت کے قیام کے لیے مسلح بغاوت برپا کردی تھی۔تب سے اس گروپ کی مزاحمتی سرگرمیوں کے نتیجے میں چالیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔پی کے کے کے جنگجو آئے دن ترک سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا