English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی انتخابات،ڈیموکریٹک امیدوارہ کامالاہاریز کو اوباما کی در پردہ حمایت حاصل 

share with us


اوباما نے آنے والے صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے اور غیر جانب دار رہنے کا عہد کیا تھا،امریکی ٹی وی 


واشنگٹن:10جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے سیاسی حلقوں میں یہ بحث چل رہی ہے کہ سابق صدر باراک اوباما ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک سرکردہ رکن کامالا ہاریز کی سنہ 2020ء کے صدارتی انتخابات میں بہ طور امیدوار در پردہ حمایت کررہے ہیں۔اگرچہ سابق صدر اوباما نے کسی امیدوار کی اعلانیہ حمایت کا فیصلہ نہیں کیا تاہم یہ مْمکن ہے کہ وہ ان 20 امیدواروں میں سے کسی ایک کی حمایت کریں۔امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ سابق صدر باراک اوباما نے آنے والے صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے اور غیر جانب دار رہنے کا عہد کیا تھا۔سابق ڈیموکریٹک رکن جوبائیڈن نے ایک بیان میں بتایا کہ میں نے باراک اوباما کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت نہ کریں اور خود کوغیر جانب دار رکھیں۔امریکی ٹی وی کی میزبان لورا انگراھام نے دلائل کے ساتھ دعویٰ کیاکہ سابق صدر باراک اوباما ہاریز کی در پردہ مگر پرجوش حمایت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باراک اوباما خفیہ انداز میں کاملا ہاریز کی حمایت کرتے ہیں۔ اگر کسی کو یقین نہ آئے تو وہ کامالا اور اس کی ٹیم کو جان لے جنہیں اوباما کی حمایت حاصل ہے۔خاتون صحافی انگراہام کا مزید کہنا تھا کہ کامالا ہاریس صدر بننے کے لیے ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کریں گی جب کہ ان کی پارٹی کے ایک دوسرے متوقع امیدوار جوبائیڈن کے حوالے کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کامالا اپنی کامیابی کے لیے کچھ بھی کہ اور کرسکتی ہیں۔ وہ جوبائیڈن پر شریر اور وحشیانہ نسل پرستی کا بھی الزام لگ سکتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا