English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ امریکا کو دوبارہ سفید فاموں کا ملک بنانا چاہتے ہیں، نینسی پلوسی 

share with us



واشنگٹن:10جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے مردم شماری کے فارم میں امریکا میں رہنے والوں کی قومیت اور شہریت سے متعلق سوالات بھی شامل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکا کو دوبارہ سفید فاموں کا ملک بنانا چاہتے ہیں۔ پلوسی نے کہا کہ 2020ء  کے مردم شماری کے فارم میں اس طرح کے سوالات کو شامل کرنے سے مردم شماری میں نسلی اور قومی اقلیتوں کو شامل نہیں کیا جائے گا اور یوں آئین سازی کے لئے تیار کئے جانے والے منصوبے ریپبلکنز کے حق میں تمام ہوں گے۔امریکی ایوان نمائندگان نے کہا کہ ریپبلکنز چاہتے ہیں کہ مطمئن ہو جائیں کہ صرف خاص افراد اور طبقوں کی مردم شماری ہو اور یہ بات واقعی شرمناک ہے۔گذشتہ مہینے جون میں امریکا کی اعلی عدالت نے اپنے فیصلے میں مردم شماری کے فارم میں شہریت، قومیت، نسل و زبان سے متعلق سوالات شامل کرنے کی مخالفت کی تھی لیکن ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ مردم شماری کے فارم میں شہریت سے متعلق سوالات شامل کرنے کے لئے خصوصی آرڈر جاری کریں گے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا