English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران جوہری معاہدہ معاملہ : امریکہ نے ایران کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی : چین

share with us

بیجنگ:09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ جوہری مسئلے کی بناء  پر ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی بناء پر واشنگٹن نے یکطرفہ فیصلے بھی کئے ہیں۔   چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے نہ صرف یہ کہ ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر باہر نکلنے کا فیصلہ کیا بلکہ وہ یکطرفہ پابندیاں بھی لگا رہے ہیں تاکہ ایران اور دیگر فریق ملکوں کو ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔اس ترجمان نے کہا کہ حقائق گواہ ہیں کہ خودپسندی عالمی سطح پر ایک ناسور بن چکی ہے جس کے نتیجے میں بہت سے مسائل اور بڑے بڑے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔گنگ شوانگ نے کہا کہ امریکا کو بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنا چاہئے اور کسی بھی طرح کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیے سیاسی و سفارتی طریقے پر کوششیں کرنا چاہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا