English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریائی امور پر مذاکرات کیلئے خصوصی امریکی ایلچی یورپ روانہ 

share with us


واشنگٹن:09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شمالی کوریائی امور، اسٹیفن بیگن واشنگٹن سے بیلجئم اور جرمنی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی ا سلحے کو ختم کرنے کی امریکی کاوشوں کے بارے میں یورپی حکام کوبریفنگ دیں گے۔  امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعرات کے روز تک جناب بیگن پہلے برسلز اور پھر برلن جائیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جناب بیگن، جزیرہ نما کوریا میں امن اور سلامتی کے لئے جنوبی کوریا کیخصوصی ایلچی لی دو ہون سے بھی ملاقات کریں گے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ آن نے دو سے تین ہفتوں میں مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ امریکہ کا وسط جولائی میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا